ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:نوجوانوں کو سیاسی فساد کے لئے استعمال کئےجانے کا الزام :بھلوا سماج کی طرف سے بیداری مہم اور پروگرام

منگلورو:نوجوانوں کو سیاسی فساد کے لئے استعمال کئےجانے کا الزام :بھلوا سماج کی طرف سے بیداری مہم اور پروگرام

Fri, 27 Apr 2018 21:52:46    S.O. News Service

منگلورو:27/اپریل (ایس او نیوز)ودھان سبھاانتخابات کے دوران قومی پارٹیوں کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر بھلوا سماج میں خفگی کا ماحول ہے ، سماج کے عوام میں بیداری پیدا کرنےکے لئے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جارہاہے۔

ساحلی پٹی پر بھلوا سماج کو صرف احتجاج ، دھرنا ، جدوجہد کے لئے استعمال کیاجارہاہے، سیاسی طورپر نمائندگی دینے میں نظر انداز کیا جانے کے الزامات عائدکئے جارہے ہیں۔ کیا ہم لوگ صرف احتجاج کے لئے ہی چاہئے، اور جب ٹکٹ دینےکا وقت ہوتاہے تو صرف اعلیٰ ذات والوں کو ترجیح دئیے جانے کو لے کربھلوا سماج کے ذمہ داران نے اپنی عدم اطمینانی کا اظہار کرچکے ہیں۔

ضلع کے اکثریتی طبقہ اس وقت لیڈرشپ سے محروم ہے، جس کے نتیجے میں سیاسی نمائندگی نہیں مل پارہی ہے، اس کو لے کر سخت جدوجہد کی ضرورت ہےاور اسی سلسلےمیں عوام میں بیداری پیدا کرنے کےلئے میٹنگ کے انعقاد کی بات کہی جارہی ہے۔

دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں بھلوا سماج کو صرف سیاسی سرگرمیوں کے لئے ہی استعمال کیاجارہاہے، لیکن مواقع نہیں کے برابر ہیں، اس زاویہ سے دیکھیں تو سب سے پہلے سماج کے عوام بیدار ہونا چاہئے۔ سب سےپہلے نوجوانوں میں شعور پیدا کیا جائے۔ تنظیمی شعور کے ذریعے مستحکم سماج کی تعمیر کے لئے مہم منا کر بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔

آل انڈیا بھلوا یونین کے صدر نوین چندر سورنا نے اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ ساحلی اضلاع میں بھلواسماج اکثریت میں ہے ، بھلوا سماج کے نوجوانوں کو فرقہ وارانہ سطح پر مشتعل کرکے سماج کا غلط استعمال کیا جارہاہے۔ بھلوا سماج کے تعاون سے اپنی سیاسی زندگی کو مضبوط کرنے والے اعلیٰ ذات کے متعلق بیداری پیدا کرنے یہ میٹنگ منعقد کئے جانےکی بات کہی۔

انہوں سماج کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ بھلوا سماج کے نوجوانوں کو معاشرے میں تعمیری اور سماجی فکر کے ساتھ عملی سرگرمیوں کو انجام دینے کےلئے اپنے گھروں میں انہیں ترغیب دیں۔ نوجوانوں کو بچپن سے ہی اچھے اخلاق کی تعلیم دیں، سماجی فکر کے سلسلے میں رہنمائی کریں۔ اس تعلق سے ہماری مائیں بیداری پیدا کرسکتی ہیں، پروگرام کے لئے زیادہ تر خواتین کو مدعو کرنےکی بات کہی۔ انہوں نے ایک خاص بات کا ذکر کرتےہوئے کہاکہ فسادی سرگرمیوں میں بھلوا سماج کے نوجوان اپنی جانیں گنو ائی ہیں ، مستقبل میں ایسا نہ ہو ، اس سلسلے میں فکر مندی کے ساتھ بیداری مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بھلوایونین کی طرف سے بھلوابیداری پروگرام 1مئی کو شہر کے کدرولی نارائن گرو کالج کے دامودر آر سورنا ہال میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کا افتتاح پدوینگڈی برہم شری نارائن گروسیوا سنگھ کے صدر گنیش بنگیرا کریں گےتو تلو ساہتیہ اکیڈمی کے ممبر گوپال انچن، روشنی نلیا صحت عامہ کی نگراں کار ڈاکٹر رمیلا شیکھر اپنے خیالات اظہار کریں گےاورصدارت نوین چندر سورنا کریں گے۔


Share: